ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، کل پہلا روزہ ہوگا

May 06, 2019

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں علمائے کرام سمیت محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی تھی تاہم چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق کل ملک میں چاند نظر نہیں آیا تھا ۔

 رمضان المبارک کے سلسلے میں آج ملک بھر میں پہلی نماز تراویح  پڑھی جائے گی ۔

دوسری جانب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں گزشتہ روز چاند نظر آگیا تھا جس کے باعث سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا گیا ۔

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت یورپ، امریکا اور آسٹریلیا میں آج پہلا روزہ رکھا گیا جبکہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد گزشتہ روز مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ادا کی گئی، جہاں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

MOON SIGHTING

Mufti Muneeb

Royat-e-Hilal Committee

Tabool ads will show in this div