بھارت، عام انتخابات کا پانچواں مرحلہ، 7 ریاستوں میں پولنگ
بھارت میں عام انتخابات کا پانچواں مرحلہ شروع ہوگيا، سات رياستوں کي 51 نشستوں پر پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
بھارتی ریاست بہار، مغربی بنگال، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجھستان اور جھاڑ کھنڈ ميں انتخابي عمل کے دوران 51 نشستوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جی پی) اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
بھارتی انتخابات : ووٹر نے سیاستدان کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو
مقبوضہ وادي ميں کشميريوں کي جانب سے بھارتي اليکشن کا بائيکاٹ جاري ہے۔
بھارت میں انتخابات کا سلسلہ 19 مئی تک جاری رہے گا جب کہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔