ایونجرز اینڈ گیم نے فلم ٹائی ٹینک کا ریکارڈ توڑ دیا

ہالي ووڈ کي سائنس فکشن فلم ایونجرز اينڈ گيم نے ٹائيٹنک کا ريکارڈ توڑ ديا ہے۔ ایونجرز اینڈ گیم نے دس روز ميں دو ارب بيس کروڈ ڈالرز کماليے۔ دنيا بھر کے سينما گھروں ميں فلم کی کھڑکي توڑ نمائش جاري ہے۔

ڈزنی اسٹوڈیوز کی اس فلم نے ایک ارب کا ہدف عبور کرنے میں صرف پانچ دن لیے اور یوں وہ پہلی فلم بن گئی جس نے ریلیز کے ابتدائی پانچ دنوں میں ہی ایک ارب امریکی ڈالر کمائی کی حد پار کی۔

 

 اینڈ گیم‘ مارول اسٹوڈیوز سپر ہیرو فرنچائز کی 22ویں پیش کش ہے۔ اینڈ گیم نے اوینجرز سیریز کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم 'انفنیٹی وار' کا ابتدائی دنوں میں 64 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

 

والٹ ڈزنی سٹوڈیوز کے چئیرمین الین ہارن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اینڈ گیم مارول کی سنیمائی کائنات کا اختتام نہیں بلکہ ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ واضح رہے کہ اوینجرز فرنچائز کی پہلی فلم آئرن مین سنہ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اینڈ گیم کو نقادوں کی جانب سے مثبت ریویوز ملے ہیں جب کہ روٹن ٹومیٹوز پر کچھ روز قبل اس کی ریٹنگ 96 فیصد رہی۔

مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ کام کرنے والے سُپر ہیروز میں سب سے زیادہ معاوضہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے وصول کیا۔ اسکارلیٹ جونسن (بلیک وِڈو)، کرس ایوانز (کیپٹن امریکا) اور کرس ہیمز ورتھ (تھور) نے مارول کی فلموں میں کام کرنے کیلئے 15 سے 20 ملین ڈالر کا معاوضہ وصول کیا۔

انٹرٹینمنٹ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div