کراچی سول اسپتال میں بھرتیوں کا ٹیسٹ مذاق بن گیا

May 05, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Civil-Hospital-Test-1800-Khi-Pkg-05-05-Hasan.mp4"][/video]

کراچی میں سول اسپتال کے مختلف شعبوں میں بھرتیوں کا ٹیسٹ مذاق بن گیا۔ مںظور کالونی کے اسکولز میں گنجائش سے زیادہ امیدواروں بھر لیے گئے۔ کلاس میں ٹیچر نہیں جبکہ ٹیسٹ شروع ہونے میں ہی تاخیرہوگئی۔

ٹیسٹ کے دوران کہیں ایک نشست پر دو امیدوار بیٹھے تو کہیں امیدواروں کو زمین پر بٹھا دیا گیا۔

کراچی کے سول اسپتال میں گریڈ ایک سے سولہ تک مختلف شعبوں میں بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔ منظورکالونی کے دونوں اسکولز میں کسی کلاس میں ٹیچرہی نہیں۔  400 لوگوں کی گنجائش والے اسکولز میں 1500 لوگوں کو بٹھانے کی کوشش کی گئی۔

اس موقع پر لوگ ایک دوسرے کے اوپر چڑھتے رہے۔ کہیں ایک نشست پر دو اور کہیں زمین پر بیٹھ کر امیدواروں نے ٹیسٹ دیے جبکہ جبکہ سڑک پر ٹریفک بھی جام رہا۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div