سوات میں ثقافتی میلے کی رونقیں

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Swat-Culture-Festival-Pkg-04-05-Ayaz.mp4"][/video]

سوات میں علاقائی ثقافت کو فروغ دينے کے لئے پاک فوج نے سیدوشریف ايئرپورٹ پر ثقافتی میلہ سجایا،میلے میں موسیقی کا بھی خوب دور چلا ۔

سوات کے سیدوشریف ايئرپورٹ پر خوبصورت میلہ سجایا گیا۔ سوات سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیار ہونے والی گھریلو اشیا کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ۔

کپڑوں ، شالز اور جیولری کے اسٹالز نے خواتین کے دل موہ ليے۔شرکا نے ہاتھ سے بنی اشیا میں بھی خوب دلچسپی لی ۔میلے میں پشتو گیت بی بی شیرینی نے دھوم مچادی ۔

میلے میں خواتین اور بچیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں کی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا ،پاکستان زندہ باد گیت نے تو سماں باندھ دیا۔

میلے کے مہمان خصوصی جی او سی سوات میجر جنرل خالد سعید کی اہليہ نے میلے کو امن کیلئے اچھا قدم قرار دیا۔

 انھوں نے کہا کہ یہاں کےعوام نے ہجرت کے بعد جذبے سے خود کو سنبھالے رکھا، 10 سال بعد سوات میں اب پاکستان کا ہر رنگ نظرآرہا ہے، اس طرح کے میلوں کے انعقاد سے خواتین کو اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کے اچھے مواقع ملتے ہیں۔

سوات میں ثقافتی میلہ سجا تو نہ صرف ہنرمند ہاتھوں کی صلاحیتیں اجاگر ہوئیں بلکہ لوگ بھی رنگا رنگ تقریبات سے خوب محظوظ ہوئے۔

Tabool ads will show in this div