باجوڑ میں نامعلوم افراد نے پولیو مانیٹرنگ افسر کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیو مانیٹرنگ آفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ اس سے قبل اپریل کے آخری عشرے میں صرف خیبر پختونخوا کے اندر انسداد پولیو مہم سے وابستہ 3 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 35 سالہ عبداللہ جان انسداد پولیو پروگرام میں مانیٹرنگ آفیسر تھا۔ گزشتہ روز وہ باجوڑ کے عنایت کلے بازار سے واپس سیسئی ماموند میں واقع اپنے گھر جارہا تھا کہ تتلئی کے علاقہ میں دریا کے قریب نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

عبدااللہ خان کو متعدد گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعہ کے بعد لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں 2019 کے دوران انسداد پولیو مہم سے وابستہ متعدد افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 8 اپریل کو قبائلی ضلع مہمند میں نامعلوم افراد نے پولیو مانیٹرنگ آفیسر واجد خان کو قتل کردیا تھا۔ قتل کے وقت واجد خان ان بچوں کو قطرے پلانے پر مامور تھے جن کے والدین مہم کے دوران انکار کر چکے تھے۔

اس کے ساتھ 22 سے 26 اپریل تک چلنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران بنوں اور بونیر میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

اس مہم کے دوران بلوچستان کے علاقہ چمن میں بھی پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک لیڈی ورکر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی تھیں۔

KILLING

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div