کے الیکٹرک کو وفاق سے اضافی 150 میگاواٹ نہ مل سکے

رمضان المبارک میں کراچی میں بجلی بحران کا خطرہ منڈلانے لگا، کے الیکٹرک کو اعلان کے باوجود وفاق سے اضافی 150 میگاواٹ نہ مل سکے، وزارت توانائی حکام کہتے ہیں کہ اس کیلئے نیا معاہدہ درکار ہے۔
وفاق نے کے الیکٹرک کو اضافی 150 میگاواٹ بجلی فراہمی کا وعدہ پورا نہ کیا، رمضان میں کراچی میں سحر و افطار کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کا خطرہ ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق حکومت نے 150 میگاواٹ فراہمی کا وعدہ کیا تھا، اضافی بجلی کی فراہمی تک سحر و افطار کے دوران لوڈ مینجمنٹ کا اعلان نہیں کر سکتے، وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ جلد بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔
دوسری جانب حکام وزارت توانائی کہتے ہیں کہ کے الیکٹرک کو پہلے ہی معاہدہ ختم ہونے کے باوجود 650 میگاواٹ دئیے جا رہے ہیں، اضافی بجلی کیلئے کمپنی کیساتھ نیا معاہدہ درکار ہے جس کیلئے بات چیت جاری ہے۔