رضا باقر ملکوں کو قرضے کی غلامی میں رکھنے کی مہارت رکھتے ہیں،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کا گورنر بنایا ہے، جو آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، وزیراعظم عمران خان نالائق اور نا اہل جب کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کا ہے۔

سماء سے بات کرتےہوئے ن لیگ کی ترجمان اور سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب!آپ نے پاکستان میں باضابطہ دفتر کھول دیا ہے، پیٹرول کي قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کے حکم پر کیا گیا، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کا اور گورنر اسٹیٹ بینک بھي آئی ایم ایف کا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کا گورنر بنایا ہے، جو آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، رضا باقر کی تقرری تصدیق ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی قرض اصلاحات ، ری اسٹرکچرنگ کا نظام لایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا ملازم تعینات کرکے اسٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف کا قبضہ ہوگیا ہے۔

finance minister

MARYAM AURANGZEB

HAFEEZ SHEIKH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div