موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے،خسرو بختیار

نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے ترقیاتی پروگرام کوحتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کہا گیا کہ اگلا پی ایس ڈی پی حقیقت پسندانہ اورعملی ترقیاتی اہداف پر مشتمل ہوگا۔

وزارت منصوبہ بندی کے اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وزارت کے تمام اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی کا جائزہ لیا گیا جبکہ چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت سے متعلق منصوبے بھی زیر غورآئے۔

اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، آئندہ پی ایس ڈی پی میں کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی،حکومت معیشت کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

psdp

budget 2019-20

Tabool ads will show in this div