چاند،عيد سميت اہم تاريخوں کیلئے10سالہ کیلنڈربنارہے ہیں،فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دس سال کا کلينڈر بنانے کيلئے کميٹي بنا دي ہے، جو چاند، عيد سميت اہم تاريخوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدري کا کہنا تھا کہ پانچ رکنی کمیٹی میں  اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہوں گے، جو اگلے دس سال کيلئے چاند، عید ، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم تاریخوں کا کیلنڈر جاری کرے گی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی بنانے سے ہر سال پیدا ہونے والا تنازعہ ختم ہوجائے گا۔

ISLAM

science and technology

Important Dates

Tabool ads will show in this div