پشاور میں کھانے کی ناقص اشیاء بنانے پر فیکٹریاں سیل

خیبرپختون خوا فوڈ اتھارٹی نے  رمضان کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

ڈی جی ریاض محسود کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران پھندو روڈ، نشترآباد میں کارروائی کی گئی۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر چار فیکٹریاں سیل کردی گئی۔ فیکٹریوں میں  جام اور سرکہ بنانے والی 2 فیکٹریاں شامل ہیں۔ ٹافیاں بنانے والی دو فیکٹریوں کو بھی گندگی اور غیر صحت افزا پروسیس پر سیل کردیا گیا۔

ڈی جی ریاض محسود نے بتایا کہ  رمضان کیلئے ٹیمیں چوکس اور تیار ہیں اور 24 گھنٹے موجود رہنے والی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، فوڈ اتھارٹی کے تمام دفاتر میں رمضان کیلئے ایمرجنسی ریسپانس یونٹ تشکیل دیےگئے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ پچھلے سال رمضان کی نسبت اس بار ملاوٹ کی شرح کم ہوگی۔

KP FOOD AUTHORITY

Ramzan Crack Down

Tabool ads will show in this div