پشاور،سی این جی اسٹیشن پرگاڑی کاسلنڈرپھٹ گیا،3افرادجھلس گئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور میں سی این جی اسٹیشن پر گاڑی کا سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کے سی این جی اسٹیشن میں زورداردھماکا ہوا، جس کے بعد اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اسٹیشن پر کھڑی گاڑی کا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ واقعہ میں تین افراد جھلس گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں، جنہوں نے آگ پرقابو پالیا۔

عینی شاہدین کے مطابق  واقعہ میں ایک موٹرسائیکل اور  دو گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ سماء

فٹبال

جی

گئے

cancel

islamists

Tabool ads will show in this div