بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، کئی من چرس پکڑی گئی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کئی من چرس پکڑ لی گئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پسنی کے کھلے سمندر میں کوسٹ گارڈ کے عملے نے کارروائی کی اور اسپیڈ بوٹس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک ہزار کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چرس مشرق وسطیٰ کے علاقوں میں اسمگل کی جارہی تھی، بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔

خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 20 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، اس کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں چرس، کرسٹل اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

لیویز نے کارروائیوں میں نقدی، موبائل فون اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی تحویل میں لے لئے جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔

KHUZDAR

Coast Guards

Levies

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div