تین نومبر کے اقدام سے پہلے 12نومبر کا جرم ہوا تھا،خورشید شاہ
اسٹاف رپورٹ
سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تین نومبر کے اقدام سے پہلے بارہ اکتوبر کا جرم ہوا تھا۔ پرویز مشرف کو ٹارگٹ کرکے دیگر شخصیات کو بچالیا گیا۔
سکھر میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین نومبر سے بارہ اکتوبر کا جرم کیا گیا تھا۔ ایک شخص کا ٹرائل مشکوک لگتا ہے۔ ایک کو سزا دو گے تو دنیا نہیں مانے گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاستداں عدالت جانے سے نہیں گھبراتے لیکن ایک جنرل کو جاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوگیا۔ سماء