کراچی میں رمضان سے پہلے پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Before-Ramzan-Fruits-Price-Khi-PKG-04-05.mp4"][/video]

رمضان المبارک سے پہلے ہي اشیاء خردونوش کے دام بڑھنے لگے۔ کراچی میں سبزيوں کي قيمتيں آسمان تک جاپہنچي ہیں۔

کراچی کے بازاروں ميں پھلوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے۔ کیلے کے سرکاري نرخ  درجہ اول 85 روپے درجن ، درجہ دوئم 63 روپے ہيں ليکن مارکيٹ ميں تو درجہ اول 120 اور درجہ دوئم 85 روپے بک رہا ہے۔

 درجہ اول کا خربوزہ70 روپے کلو تھا مگر اب 100 روپے في کلو ميں فروخت ہورہا ہے۔ چيکو 100 روپے ، فالسہ 400 روپے ، سيب 200 روپے ، تربوز 50 روپے کلو بک رہا ہے۔

سبزيوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پياز 60 روپے ، ٹماٹر 60 روپے ، آلو 30 روپے ، پھول گوبھي 75 روپے ، تورائي 65 ، اروي 150 روپے ، ليموں 400 روپے في کلو میں بک رہا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ حکومت منافع خوروں کے خلاف کريک ڈاؤن کرے تاکہ رمضان میں انہيں ريلف مل سکے۔

RAMZAN

fruit prices

Tabool ads will show in this div