گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2019 پر دستخط کر دیے

پنجاب اسمبلي کے بعد گورنر نے بھي بلدياتي اداروں کا نيا قانون منظور کر ليا، گورنر کے دستخط کے بعد لوکل گورنمنٹ بل 2019 ايکٹ بن گيا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے گزٹ نوٹیفکیشن جاري ہوتے ہی موجودہ بلدیاتی ادارے تحليل ہو جائیں گے۔ بلدیاتی اداروں کا ایک سال کے اندر انتخاب کرایا جائے گا، جبکہ نئے انتخاب تک ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 منظور

نئے ايکٹ کے مطابق ضلع اور یونین کونسل کا نظام ختم کر ديا گيا ہے، شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلج کونسل ہوں گی۔ ویلج اور محلہ کونسل کا انتخاب غیر جماعتی، جبکہ تحصیل اور میونسپل کی سطح پر انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوگا۔

بلدياتي اداروں کي مدت چار سال ہوگی، نو اضلاع کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیا گيا ہے۔ اسکے علاوہ 138 تحصيل کونسل اور 22 ہزار ویلج کونسل بنيں گي۔ بلدیاتی اداروں کو پنجاب کے بجٹ کا 33 فیصد دیا جائے گا۔

Governor Punjab

Local government bill 2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div