مئیر کراچی کا وائس چانسلر جامعہ کراچی کے انتقال پر اظہار افسوس

مئیر کراچی وسیم اختر نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ایک بیان میں میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان کے انتقال سے پاکستان خصوصاََ کراچی کا ایک روشن چراغ بجھ گیا، ان کے انتقال سے لاکھوں افراد سوگوار ہیں۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل انتقال کر گئے

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ استاد کسی بھی معاشرے کی زندگی ہوتے ہیں جو علم کی روشنی پھیلاتے ہیں، شیخ الجامعہ کے انتقال سے پورا کراچی اداس ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کی مغفرت، لواحقین اور شاگردوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

VC KU die

Professor Ajmal Khan

Mayor Karachi condolence

Tabool ads will show in this div