شہباز شریف دور میں ایک بیڈ پر تین مریض ہوتے تھے، پرویز الہٰی

May 04, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/CH-PERVAIZ-ILLAHI-SOT-04-05.mp4"][/video]

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے صوبے کو 2 ہزار ارب کا مقروض بنایا، شہباز شریف نے پنجاب کے اسپتالوں کو برباد کیا، وہ ملک سے بھاگ کر لندن میں بیٹھے ہیں، ان سے ملنا تو درکنار، دور دور تک اس کا امکان نہیں۔

لندن آمد پر میڈیا سے گفت گو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 2 ہزار ارب کا مقروض کر دیا، شہباز شریف 100 ارب کا سر پلس صوبہ چھوڑ کر گئے، شہباز شریف دور میں ایک بیڈ پر 3 مریض تھے، انہوں نے پنجاب کے اسپتالوں کو برباد کیا۔

 

چوہدری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے اداروں کو برباد کیا جس کی مثال نہیں ملتی، شریف برادران نے جو اس ملک کے ساتھ کیا ہے وہ سارا ملک بھگت رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے ملنا تو درکنار ، دور دور تک اس کا امکان نہیں ہے۔

 

پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو بہتر چلانے کیلئے مشاورت جاری رہتی ہے، بل پر اختلاف سے بہتری لائی جا سکتی ہے، بلدیاتی بل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی بل پاس ہونے کا مطلب ہے ہم میں کوئی اختلاف نہیں، عثمان بزدار مضبوط وزیراعلیٰ ہیں، سب افواہیں دھری رہ جائیں گی، عثمان بزدار کو سب کی حمایت حاصل ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی 10 روزہ دورے پر لندن پہنچے ہیں۔

PMLQ

PERVAIZ ELAHI

Speaker Punjab Assembly

USMAN BUZDAR