اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 4 فلسطینی شہید

اسرائيلي فورسز نے غزہ ميں فائرنگ کر کے مزيد چار فلسطينيوں کو شہيد کرديا۔

فلسطين ميں اسرائيلي فورسز کے مظالم جاري ہيں۔ غزہ ميں مزيد چار فلسطينيوں کو شہيد کرديا گيا ہے۔ خبر ايجنسي کے مطابق دو فلسطيني فضائي حملے ميں شہيد ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دو فلسطینیوں کو اسرائیلي سرحد پر احتجاج کے دوران شہيد کيا گيا۔ مظاہرين پر اسرائیلي فوج کي شيلنگ سے اکاون مظاہرين زخمي ہوئے۔ تمام ترتشدد کے باوجود فلسطينيوں کا احتجاج جاري رہا۔

ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

GAZA STRIP

Gaza border

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div