فلم ’ہیر مان جا‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی وائرل

May 03, 2019

پاکستانی ٹی وی و فلم اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی نئی فلم ’ہیر مان جا‘کا ٹیزر یلیز کردیا گیا ۔

فلم کے ٹیزر کی رونمائی میں موجود کاسٹ میں علی کاظمی، آمنہ شیخ، سمیع خان، سلیم معراج، احمد علی اکبر، موجس حسن، فیضان شیخ، شمائل ناصر اور عابد علی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں، جبکہ فلم میں نوے کی دہائی کی بڑی اسکرین کی معروف لولی ووڈ اسٹار زارہ شیخ بھی شامل ہیں۔

[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/7pEjiEHuoEM"]

ایک منٹ سے زائد دورانئے پر مشتمل ٹیزردیکھنے والوں کو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ تجسس میں مبتلا کردے گا کہ اب اس کے بعد کیا ہونے والا ہے، کچھ مزاحیہ لمحات کے بعد ایکشن سے بھر پور مناظر اور دلفریب دھنیں دیکھنے والوں کو ایک الگ ہی ماحول میں لے جائیں گی۔

اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’ہیر مان جا‘کی عکسبندی مکمل

فلم ’ہیر مان جا‘کی ہدایات "سیاہ، پرچی، اور شیر دل "جیسی مایہ ناز فلمیں دینے والے اظفر جعفری نے دی ہیں، جبکہ فلم کی کہانی انڈسٹری میں نئے قدم رکھنے والے اویس کورائی بلوچ نے تحریر کی ہے۔

فلم اس عید الاضحی پر دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Pakistani film

hareem farooq

Ali Rehman Khan

heer man ja

Tabool ads will show in this div