شریف خاندان اور حکومت کے مابین ڈیل ہوچکی، اعتزاز احسن کا دعویٰ

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے حکومت اور مسلم لیگ ن کے مابین ڈیل کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف این آر او کے نتیجے میں بیرون ملک چلے گئے ہیں اور شہباز شریف بھی چلے جائیں گے۔

سماء ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ موجودہ حالات ڈيل کی نشاندہی کر رہے ہیں مگر شریف خاندان اور عمران خان نہیں مانیں گے کہ ڈیل ہوئی ہے حالانکہ ڈيل وزیراعظم کی مرضی کے بغير نہيں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف منظر سےغائب ہو رہے ہیں۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ فراری کیمپ ہے۔ سب وہاں بیٹھے ہیں اور یہاں پاکستان میں نواز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف، طلال چوہدری اور دانیال سب خاموش ہیں جبکہ ن لیگ کی گالم گلوچ بریگیڈ بھی چُپ ہے۔

اعتزاز احسن نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف علاج کے نام پر جیل سے نکلے اور اسپتال نہیں گئے بلکہ اپنے اسپتالوں سے رپورٹس کرائی گئیں۔

Politics

IMRAN KHAN

AITEZAZ AHSAN

Tabool ads will show in this div