ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، 80 ٹيموں ميں پاکستان کی بادشاہت برقرار

انٹرنيشنل کرکٹ کونسل نے پہلي بار اسی ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی رينکنگ جاري کردي پاکستان سرفہرست ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹيم رينکنگ جاري کردی گئی جس کے مطابق دو سو چھياسي پوائنٹس کيساتھ پاکستان کي بادشاہت برقرار ہے۔

تين درجہ ترقي کے بعد جنوبي افريقہ کي دوسري پوزيشن انگلينڈ کي ٹيم تيسرے، آسٹريليا چوتھے، بھارتي ٹيم کي تنزلي دوسرے سے پانچويں نمبر پر چلي گئي اور نيوزي لينڈ چھٹے نمبرپرموجود ہے۔

ايک ايک درجہ ترقي کے بعد افغانستان کي ٹيم ساتويں اور سري لنکا آٹھويں نمبرپرآگئي، آئی سی سی کي نئي رینکنگ میں پہلي بار اسي ٹيموں کوشامل کیا گيا ہے، آسٹریا، بوٹسوانا، لکسمبرگ اورموزمبیق کوپہلی بار رینکنگ میں جگہ ملی۔

t20 ranking

Tabool ads will show in this div