کورین حکومت نے بلوچستان پولیس کو جدید گاڑیاں فراہم کردیں

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوریا کی جانب سے بلوچستان پولیس کیلئے فراہم کی گئی گاڑیوں کا معائنہ کررہے ہیں

کورین حکومت نے جدید آلات سے لیس 6 گاڑیاں بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے گاڑیاں وصول کیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کورین سفیر واک سنگ نے ملاقات کی اور صوبائی پولیس کیلئے جدید آلات سے لیس 6 گاڑیوں کی چابیاں ان کے حوالے کیں۔

کورین سفیر کو ملاقات کے دوران بلوچستان میں ترقی اور سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری، لائیو اسٹاک، زراعت سمیت معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ساحلی علاقہ کیچ فارمنگ کیلئے انتہائی موضوع ہے، انہوں نے ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں کورین ترقی کو متاثر کن قرار دیا۔

کورین سفیر واک سنگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماہی گیری، مہارت کی ترقی کیلئے حکومت بلوچستان کو معاونت فراہم کی جائے گی، صوبے کے فنی تعلیمی مراکز میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کریں گے جبکہ انسٹرکٹرز کو کوریا میں ٹریننگ دیں گے۔

Jam Kamal Khan

Tabool ads will show in this div