شريف خاندان يا عمران خان مانيں گے نہيں کہ ڈيل ہوئی ہے،اعتزاز احسن

پيپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ حالات بتارہے ہيں کہ ڈھيل نہيں ڈيل ہوئی ہے، اين آر او کا نتيجہ ہی ہے کہ شہباز شريف باہر چلے گئے، ہوسکتا ہے کہ نوازشريف بھی چلے جائيں۔

سماء کے نمائندہ خصوصی عباس شبير کو انٹرويو ديتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ  ڈيل وزیراعظم کی مرضی کے بغير نہيں ہوسکتي ليکن عمران خان اور شريف خاندان کبھی نہیں مانیں گے کہ ڈیل ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مريم نواز اور نون ليگ کي پوری بريگيڈ کی خاموشی کی وجہ بھی یہی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ لندن کا ايون فيلڈ اپارٹمنٹ فراري کيمپ بنا ہوا ہے، سب وہاں بيٹھے ہيں، یہ ڈيل کا نتيجہ ہے کہ سب لندن فرار ہورہے ہيں۔

عوام کو ورغلانے کا باب بند ہوچکا، نئے پاکستان کی جانب رواں دواں ہيں،فردوس اعوان

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ مياں نواز شریف علاج کے نام پر جيل سے نکلے ليکن اسپتال نہيں گئے، اپنے ہي اسپتالوں سے رپورٹس کرائي گئيں،شريف ميڈيکل کمپليکس ہو يا ہارلے اسٹريٹ اسپتال، ايک ہي بات ہے۔

AITEZAZ AHSAN

Tabool ads will show in this div