پشاور میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
پشاور کے علاقے فقیرآباد میں مقامی رقاصہ کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق رقاصہ نیلم کو اپنے شوہرعبدالروف نے قتل کیا، جبکہ ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم عبدالروف کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق دونوں میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہوا تھا، شوہر کے گھر سے باہر نکلنے کے بعد نیلم بھی بچوں سمیت ضروری سامان لے کر چنگچی میں روانہ ہوئی۔
شوہر نے بیوی کا پیچھا کیا اور راستے میں روک کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ریسکیو عملے نے لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
husband kills wife
police FIR
تبولا
Tabool ads will show in this div