کراچی میں بھتہ خور پھر سرگرم ہوگئے

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات دوبارہ سامنے آرہے ہیں۔

سولجر بازار ميں 3 روز قبل بھتہ خور دکاندار کو بھتے کي پرچي تھما دی گئی،واقعے کي سي سي ٹي وي منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حليم کي دکان ميں کاؤنٹر پر موجود شخص کو بھتہ خور پرچی تھماکر چلتے بنے، ملزم کی جانب سے دیا جانے والا لفافہ بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کے ہاتھ میں اسلحہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔۔

ملزم کی جانب سے مالک سے 15 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گيا اور پولیس کو اطلاع کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔پوليس کے مطابق پرچی پر دیے گئے نمبر پر گینگ وار کے جمیل چھانگا سے رابطے کا کہا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج کرلیا ہے اور مزيد تفتيش جاري ہے۔

soldier bazar

KARACHI CRIME

Tabool ads will show in this div