ضلع کرم میں پولیس کی پہلی کارروائی، بھاری اسلحہ برآمد

خیبر پختونخوا پولیس نے دائرہ کار قبائلی اضلاع تک وسیع ہونے کے بعد شر پسند عناصر کے خلاف باقاعدہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ضلع کرم میں پہلی کارروائی کے دوران باوردی سرنگ، راکٹ لانچر اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

ڈی پی او کرم رحیم شاہ کے مطابق خفیہ اطلاع پر پارا چنار میں کارروائی کرکے زیر زمین چھپایا بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں 4 عدد آرپی جی راکٹ، ایک فیوز ، ایک مشین گن، 2 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور 2 عدد آئی ای ڈیز شامل ہی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر نے بارودی سرنگوں اور دیگر اسلحے کو تباہی کے بڑے منصوبے کے لئے چھپایا تھا تاہم بروقت کاروائی سے ان کے عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ پارا چنار میں ذیادہ تر اہل تشیع آباد ہیں اور یہاں اس سے قبل بھی کئی خودکش حملے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات رونما ہوچکے ہیں تاہم آج کی اس کاروائی کے بعد پولیس نے ارد گرد کے علاقوں میں شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div