پی ٹی ایم کوئی مسئلہ نہیں، قبائل کے مسائل حقیقی اور فطری ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں۔ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بعد جو مسائل اجاگر کیے جارہے ہیں وہ حقیقی اور فطری ہیں لیکن بعض لوگ سازش کے تحت غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

پشاور میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا کہ بعض عناصر قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے متاثرین کو ورغلا کر ان کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ اب ان قربانیوں کے ثمرات سمیٹنے کا وقت ہے اور یہ ثمرات سماجی ترقی کی شکل میں ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادیٔ اظہارِ رائے پر قدغن نہيں ہونا چاہئے، بلاول بھٹو کی پی ٹی ایم رہنماؤں سے ملاقات

طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے اور ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کو توجہ کی ضرورت ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز قبائل کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں مگر بعض افراد سازش کے تحت غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور یہ ان لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جو دراصل دہشت گردی سے متاثر ہیں تاہم تمام دشمن قوتوں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

ARMY CHIEF

War on Terror

PTM

Tabool ads will show in this div