یوم دفاع، ملیر چھاؤنی نمائش میں ننھا فوجی سب کی توجہ کا مرکز
اسٹاف رپورٹ
کراچی : یوم دفاع پر کراچی کی ملیر چھاؤنی میں عسکری سازو سامان کی نمائش ہوئی ، جدید آلات حرب شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے، اس موقع پر پانچ برس کے شاز شیہان کی دلچسپی بھی قابل دید تھی۔
سلیوٹ اور ٹینک پر کھڑے ہوکر حالات کا جائزہ لینا، یہ پانچ برس کا شاز شیہان ہے، آرمی جوائن کرنے کے خواہشمند اس ننھے سپاہی کو آج جذبات کے اظہار کا بھرپور موقع ملا ہے۔ سماء