موسم گرما کی خاص سوغات رواش

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Rawash-Qta-Pkg-01-05.mp4"][/video]

کوئٹہ میں موسم کی روایتی سبزی رواش مارکیٹ میں آگئی، ترش، نمکین اور ٹھنڈی تاثیررکھنے والی والی اس خاص سوغات کو کھانے کا اپنا ہی مزا ہے۔

ہرے پتوں ، لال اور سفید ڈنٹھل والی رواش نامی سبزی گرمیوں کی خاص سوغات کہلاتی ہے۔ یہ منفرد سبزی چمن ، قلعہ عبداللہ اور مسلم باغ کے پہاڑوں کے دامن میں اگتی ہے ، جہاں سے گرم موسم میں اسے کوئٹہ کی مارکیٹ پہنچایا جاتا ہے۔

رواش کا ذائقہ نمکین اورترش لیکن ٹھنڈی تاثیرہوتی ہے جس کے باعث گرمیوں میں کھانےسے لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ رواش کا سیزن بہت کم مدت کے لئے ہوتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ شہری اس کی خریداری میں کافی دلچسپی لیتے ہیں۔

رواش کو بطور سلاد اورچٹنی کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ گرمیوں کی یہ خاص سوغات بازار میں 200روپے سے لیکر 250 روپے کلو تک فروخت کی جاتی ہے ۔

Tabool ads will show in this div