رونے کیلئے بہترین وقت رات 7 سے10 ہے،جس سے وزن کم ہوتا ہے

آپ تقریبا 16.5 گیلن آنسو بہاتے ہیں۔ جی ہاں سائنسدانوں کی نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک عام شخص اوسطا 16.5 یعنی کہ 70 لیٹر سے زیادہ آنسو بہاتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ لوگ تو رو پیٹ کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرلیتے ہیں، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو رونے پر شرمندگی یا اسے اپنی کمزوری سمجھ کر چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔

سائنسدانوں کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ روتے ہیں یا روتی شکل بنا کر روتے رہتے ہیں ایسے لوگوں کا وزن کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جذبات پر قابو نہ رکھ کر رونے والے افراد کے آنسوئوں میں مخصوص ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو کارٹیسول کی سطح کو بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں پرولیکٹن، لیو اینکفلن اور ایڈرینو کورٹیکو ٹروپن (اے سی ٹی ایچ) کہا جاتا ہے۔ یہ تمام ہارمونز اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ہم شدید دباو کا شکار ہوتے ہیں، ان ہی سے ہمارا وزن کم ہوتا ہے اور دل کو سکون بھی ملتا ہے۔

اس سلسلے میں ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ رونے کیلئے بہتر وقت شام سات سے رات 10؍ بجے تک ہے۔

رپورٹ کے مطابق جذبات اور آنسووں کو کبھی بھی چھپا نہ نہ رکھیں بلکہ اگر آپ کسی بات پر بہت تکلیف میں یا دکھ میں ہیں تو ضرور روئیں، اس سے نہ صرف دل کو تسکین ملتی ہے بلکہ آپ ہلکا بھی محسوس کرتے ہیں۔

 

رونے سے دماغ پر موجود ایک بوجھ سا بھی کم محسوس ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ رونے کو کمزوری ہرگز نہ سمجھے، یہ ایک جیتے جاگتے انسان کا عام سا فعل ہے جو اس کے نارمل ہونے کی نشانی ہے۔

HEALTH

HEART

CRYING

brain

feelings

calories

Survey Report

weight loss

Agony

Love ones

Tabool ads will show in this div