ٹیکنالوجی

جدید ٹیکنالوجی نے بچے کی زندگی بدل دی،خواب پورے کردیئے

برطانیہ میں ڈاکٹروں نے آٹھ سالہ سالہ بچے کو اس کی آٹھویں سالگرہ پر مصنوعی ہاتھ دے کر حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد معذور بچے کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والا مصنوعی ہاتھ لگا دیا۔

رپورٹس کے مطابق بچہ پیدائشی طور ایک ہاتھ سے معذور تھا۔ والدین کی جانب سے بچے کی آٹھویں سالگرہ پر بائیونک آرم کے تحفے نے بچے کے خواب پورے کر دیئے۔

آٹھ سالہ بچے فریڈی کیلئے زندگی میں پہلی بار دو ہاتھوں کے تجربے نے حیران کردیا۔ فریڈی کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو بیان نہیں کرسکتا کہ وہ اس وقت کیا محسوس کر رہا ہے۔

فریڈی کے والدین کا کہنا ہے کہ اب فریڈی دونوں ہاتھوں کی مدد سے کوک پی اور برگر کھا سکتا ہے اور دوستوں کے ہمراہ ہر طرح کے کھیل بھی کھیل سکتا ہے۔ یقینا ٹیکنالوجی نے اس ننھے بچے کے خوابوں کو حقیقیت کی زبان دے دی۔

super hero

BIONIC ARM

British boy

world's youngest

Freddie Cook

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div