Technology
راولپنڈی کے نجی تعلیمی ادارے میں سجی سائنسی نمائش
راولپنڈی کے نجی تعلیمی ادارےمیں سجنے والی سائنس ایگزبیشن میں مستقبل کے معماروں نے دلچسپ ماڈلز بنا کرسب کو حیران کردیا۔
راولپنڈی کے نجی اسکول میں پروان چڑھتے سائنسدانوں کی سائنسی نمائش سنائی گئی کسی نے بنایا انسانی دل کا ماڈل تو کسی نے دماغ کے پیچیدہ کام کو آسان اندازمیں سمجھانے کی کوشش کی بچوں نے بڑوں کو خلا کی بھی سیرکرائی۔
ننھے سائنسدانوں نے ماڈلزکو بڑی مہارت اور اعتماد سے پیش کیا،ساتھ شرکاکو تندرست رہنے کیلئے مفید ٹپس بھی دیں۔
حاضرین محفل بچوں کے اعتماد کو خوب داد دیتے رہے کہتے ہیں یہاں آکر سیکھنے کو کئی چیزیں ملیں۔
ستاروں پر کمند ڈالنے کیلئے نہ صرف تعیلم ضروری ہے بلکہ اس طرح کی نمائش بچوں کی ذہنی نشوونما میں بہت کارگر ہے۔