بونیر میں پولیو ٹیم پر حملہ،مبینہ دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار

بونیر میں پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ کاروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں 25 اپریل کو پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تورورسک جنگدرہ کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن صبح سے سہ پہر تک جاری رہا جس میں دوران انٹیلی جنس انچارج وارث خان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پولیو مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک  پولیس اہکار شہید ہوگیا تھا۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کاروائی سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بونیر پولیس نے اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا، اپریشن کی نگرانی ضلع بونیر کے پولیس چیف ڈی پی او ارشاد حان نے کی۔ انہوں نے کاروائی میں ایک دہشت گرد کی ہلاکت اور دوسرے ساتھی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

Polio Team Attack

Babar Atta

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div