ايم کيو ايم ہميشہ گلے شکوے کرتی نظرآتی ہے،مرتضیٰ وہاب

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/Murtaza-Wahab-Talk-Khi-30-04.mp4"][/video]

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، سندھ میں سارے ترقیاتی کام سندھ حکومت نے کیے، میئرکراچی کو میںڈیٹ عوام کی خدمت کیلئے ملا ہے، میئرکراچی کب تک اختیارات کا رونا روتے رہیں گے۔

سندھ اسمبلی کے باہر مشير اطلاعات سندھ مرتضيٰ وہاب نے ميڈيا سے گفتگو میں بتایا کہ ايم کيوايم کو ماضي ميں بہت فنڈز فراہم کيےگئے،3سال ميں بلديہ عظميٰ کو39ارب روپےمنتقل کيےگئے، 30ارب روپے گرانٹ کي مد ميں ديئے گئے تاہم ايم کيوايم ہميشہ گلے شکوے کرتي نظرآتي ہے، ايم کيوايم الزامات کي سياست کررہي ہے۔

مرتضيٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اضافي ساڑھے 8 ارب روپے خود خرچ کيے،صوبائی حکومت نے انڈرپاس سے لے کر سڑکوں کي مرمت کا کام کيا، ہم الزامات کي سياست نہيں کرتے۔

مشير اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ جہانگير پارک کي بحالي کيلئے سندھ حکومت کو ميدان ميں آنا پڑا جبکہ ايمپريس مارکيٹ کي باؤنڈری وال بھی سندھ حکومت بنارہی ہے۔

MAYOR KARACHI

MURTAZA WAHAB

Tabool ads will show in this div