یومِ حضرت علیؓ کے جلوس کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں، کمشنر کراچی

Apr 30, 2019

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر میں یومِ حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت منگل 30 اپریل کو ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں یومِ حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یومِ حضرت علیؓ کے مرکزی جلو س کےلئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کر نے کےلئے اقدامات پر غور ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی جلوس کو محفوظ طریقہ سے اور تمام ضروری سہولتوں کے ساتھ گذرنے کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

کمشنر نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کو تیز رفتاری سے کام کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی علی احمد صدیقی، ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی، کراچی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے جنرل مینیجر زبیر چنہ، ایس ایس پی جنوبی، پولیس اور رینجرز کے سینیئر افسران، یومِ حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے منتظمین سید شبر رضا، طحہٰ موسوی، علی حیدر، محمد مہدی اور دیگر نے شر کت کی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ حضرت علیؓ 21 رمضان المبارک کو منایا جاتا ہے، جبکہ اس حوالے سے جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

commissioner karachi

Tabool ads will show in this div