ڈی آئی خان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

Apr 30, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرووآ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک صحافی جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے صحافی امان اللہ ایک اردو اخبار کےلیے کام کرتے تھے۔

ایس ایچ او پرووآ کے مطابق جاں بحق صحافی کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی، جبکہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس سے قبل پشاور میں دسمبر 2018 کو موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے نور الحسن نامی صحافی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ صحافی پرائیوٹ چینل کےلیے بحیثیت رپورٹر کام کرتا تھا۔

DI khan

journalist killing

unknown gunmen firing

Tabool ads will show in this div