جکارتا ڈوب رہا ہے

انڈونیشیا کی حکومت نے دارالحکومت جکارتا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نو منتخب صدر جوکو ودودو نے وفاقی دارالحکومت جکارتا کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انڈونیشیا کے وزیر منصوبہ بندی بمبانگ برود جونی گورر کے مطابق یہ فیصلہ جکارتا کے تیزی سے سمندر میں ڈوبنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق ایک کروڑ آبادی کا شہر جکارتا 25 سینٹی میٹر سالانہ کی شرح سے سمندر میں ڈوب رہا ہے، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

بمبانگ برودجونی کا مزید کہنا تھا کہ دارالحکومت کیلئے کسی نئی جگہ کا فی الحال حتمی تعین نہیں کیا گیا، تاہم زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ جزیرہ بورنیو کے علاقے پالانگ کارایہ میں منتقل کیا جائے گا۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کو منتقل کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ یہاں بدترین ٹریفک جام رہتا ہے۔

 

وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ جکارتا شہر میں ٹریفک جام کی وجہ سے قومی معیشت کو سالان ایک ہزار کھرب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جکارتا شہر گزشتہ 10 سال کے دوران 8 فٹ تک سمندر میں ڈوب چکا ہے۔

 

سال 2050 تک اس شہر کا اکثر علاقہ سمندر میں ڈوب جائے گا۔ دارالحکومت کو منتقل کرنے کی ایک اور وجہ جکارتا کے مکینوں کی طرف سے استعمال کیلئے زیر زمین پانی کا حصول ہے۔

Capital City

Relocating City

Traffic Gridlock

Tabool ads will show in this div