اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹریل ادویات کیلئے ڈاکٹری نسخہ لازمی قرار
وفاقی وزارت صحت نے اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل دوائیوں سے متعلق قانون سخت کردیا ۔ ڈاکٹرز کے نسخے کے بغیر ایسی کوئی دوائی نہیں ملے گی۔
میڈیکل اسٹورز کو ڈاکٹر کے نسخے کےبغیر اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل دوائیں بیچنے کی سختی سے ممانعت کردی گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے میڈیکل اسٹورز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت اینٹی بیکٹیرئل اور اینٹی بائیوٹک دوائیں صرف ڈاکٹری نسخے پر دی جانی چاہیے۔ میڈیکل سٹورز ڈاکٹری نسخے کے بغیر عوام کو یہ دوائیں نہ دیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے غیرضروری اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کے استعمال کی روک تھام ضروری ہے۔
وزارت صحت نے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کے علاوہ بنیادی مراکز صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ڈریپ کے تمام محکموں کو بھی آگاہ کردیا۔