عالمی یوم رقص پر لاہور میں شاندار ایونٹ کا انعقاد

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/world-Dance-Day-Lhr-pkg-29-04.mp4"][/video]

لاہور میں عالمي يوم رقص کي مناسبت سے تقريب سجائي گئي جس میں نوجوان فنکاروں نے مشرقی ثقافت کے خوبصورت رنگ پيش کرکے محفل کو چار چاند لگا دئيے۔

اعضا کی شاعری کي محفل الحمرا ہال میں سجائي گئي ۔ ایونٹ کا آغاز فيوژن ڈانس سے ہوا۔ کلاسیکل راگ اور چھن چھن کی آواز لئے تھرکتے قدموں نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔ ایونٹ میں کلاسیکل جھارا اور اتن ڈانس کے خوبصورت رنگ بھي بکھيرے گئے ۔

معروف پرفارمر آمنہ نواز خان نے راگ مالکوس ميں ٹھمري پيش کرکے خوب داد سميٹي۔ رقص سے بھرپور اس محفل ميں رنگريزہ صوفي رقص بھي پيش کيا گيا۔

فن کے قدر دانوں کا کہنا تھا کہ پرفارمنگ آرٹ انسانیت سے محبت کا پیغام ہي نہيں دیتا بلکہ انسان کے اندرونی احساسات کے اظہار کا ذریعہ بھي ہے ۔

alhamra arts council

International Dance Day

Tabool ads will show in this div