افغانستان سے کراچی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/ICE-DEALER-ARREST-KHI-PKG-30-04.mp4"][/video]

کراچی میں آئس فروخت کرنے کا نیٹ ورک افغانستان سے چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ملزم عابد بلوچ کو گرفتار کرکے  دو کلو آئس برآمد کرلی ہے۔

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے منشیات کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔ گرفتار ملزم عابد بلوچ کو افغانستان سے حاجی گل نے دو کلو آئس کراچی پہچانے کے لئے دی تھی۔ منشیات کی منتقلی کے فی چکر میں ملزم کو پچاس ہزار روپے دیئے جاتے تھے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر گاڑی کو روکا تھا۔ ملزمان کی تمام ڈیلینگ سوشل میڈیا پر ہوتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے جس شخص کو کراچی میں منشیات سپلائی کرنی تھی، اس کی معلومات جمع کی جارہی ہے۔

Drugs Smuggling

Ice Drug

Tabool ads will show in this div