راولپنڈی میں مسافر وین ٹول پلازہ کی دیوار سے ٹکرا گئی، 12 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں مسافر وین ٹول پلازہ کی دیوار سے ٹکرا گئی، 12 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا تھا جس کے باعث حاثہ پیش آیا۔

راولپنڈی میں تیز رفتار وین اسلام آباد ٹول پلازہ کی دیوار سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، گاڑی میں 17 مسافر سوار تھے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم اسپتال میں زیر علاج مزید 3 افراد دم توڑ گئے، دیگر 5 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وین سرگودھا سے راولپنڈی آرہی تھی، حادثہ وین ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کے باعث پیش آیا۔

Van Accident

MOTORWAY POLICE

Van Fire

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div