ٹیکنالوجی

صارفین کی سہولت کیلئے کے الیکٹرک کی موبائل ایپ متعارف

کراچي ميں بجلی سپلائي کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے متعارف کرائی گئی ايپ استعمال کرکے صارفين بلوں کی نقول، جمع ہونے والے بل کا ڈیٹا، لوڈ شیڈنگ کے اوقات اور اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔

کے الیکٹرک کی یہ ایپ آئی فون اور اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے دونوں طرح کے صارفین کے لیے ہے۔

ترجمان کے اليکٹرک کے مطابق صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں جس کے تحت اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔

صارفين موبائل کے ذریعے ہی شکایات یا کسی بھی مسئلے کی نشاندہی کرسکیں گے۔

MOBILE APP

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div