آمدن سے زائد اثاثہ کیس، پی پی رہنما عاصمہ عالمگیر کو عمرہ پر جانے کی اجازت

احتساب عدالت پشاور نے پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی۔

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت میں استغاثہ کے دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جبکہ اگلی سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ارباب عالمگیر کا کہنا تھا کہ عدالت میں کیس انتہائی سست روی کا شکار ہے، یہ تنخواہ کے پیچھے پڑے ہے جبکہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ تنخواہ نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہمیشہ تجربے ہوتے ہیں، صدارتی نظام کا بھی تجربہ کرلیں۔

سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیراور اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد

سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزاد عدالتیں موجود ہیں، ہائی کورٹ نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 200 سال پرانی جائیداد کی باتیں ہو رہی ہے، 4 سال سے نیب کو اپنی جائیداد کا ریکارڈ فراہم کیا۔

عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا کیس کہاں گیا؟ کیا وزیر اعظم اس ملک کا شہری نہیں۔

نیب نے دونوں رہنماؤں کے خلاف 33 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کیا ہوا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں احتساب عدالت 10 جنوری 2019 کو سابق وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد کر چکی ہے، جبکہ رہنماء صحت جرم سے انکار کرچکے ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر نے سال 2008 سے 2013 کے دوران آمدن سے ذائد اثاثے بنائے جن میں اسلام آباد میں کروڑوں روپے مالیت کا مکان اور 7 کروڑ سے زائد پرائزبانڈز بھی شامل ہیں۔

ARBAB ALAMGIR

ASMA ALAMGIR

ppp leaders

NAB peshawar

Tabool ads will show in this div