امریکا کے دو اہم عہدے اسلام آباد پہنچ گئے

Apr 29, 2019

پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز اکٹھے پاکستان پہنچے۔

امریکی وفد دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورتی عمل کے حوالے سے بات چیت کیلئے پاکستان آیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی اور امریکی حکام کے درمیان دفتر خارجہ میں دو طرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

 

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے نئی قلابازی کھاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا افغان مسئلے کا سیاسی تصفیہ چاہتا ہے، انخلا بعد کی بات ہے، افغانستان میں امن قائم ہوگا تو امریکی افواج کے انخلا کی راہ ہموار ہوگی، امن معاہدے سے پہلے امریکی افواج کا انخلا نہیں ہوگا۔

 

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان انخلا کی ٹام لائن مانگتے ہیں جو ہم مشروط طور پر دیں گے۔ امریکی شرائط پر عمل کیا گیا تو امریکی افواج کا مرحلہ وار انخلا ہوگا، امریکا ذمہ داری کے ساتھ افغانستان چھوڑنا چاہتا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ انخلا کے بعد وہی ہو جو سویت انخلا کے بعد ہوا تھا۔

TALIBAN

ALICE WELLS

ZALMAY KHALILZAD

Qatar Office

Pakistan Peace Talk

Tabool ads will show in this div