آئين ميں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئين ميں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ کو فنڈز کم دیئے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ کی ترقی رک گئی ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 120 ارب روپے اس سال وفاق نے سندھ کو کم دیے، چیف منسٹر بھی پیسے کم ملنے پر احتجاج کر رہے ہيں ساتھ ہی وفاق کی جانب سے پنجاب اور خيبرپختونخوا کو بھی پیسے کم ملے۔
انہوں نے يہ بھي واضح کرديا کہ آئين ميں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، کسی میں طاقت ہے تو آئین کو ختم کردے۔
اس سے قبل رواں ماہ سابق صدر آصف زرداری نے ملک میں صدارتی نظام کا راستہ روکنے کا اعلان کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں، انہیں کوشش کرنے دو، ہم روکیں گے۔
سابق صدر نے مزید کہا تھا کہ یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں، میں سمجھتا ہوں صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔