شمالی وزیرستان؛ لیویز چیک پوسٹ میں دھماکا، تین اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے میں تین اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ تحصیل شیوہ میں ملک شاہی کے علاقے رغزئی میں ہوا جہاں اہلکاروں کے چیک پوسٹ پہنچتے ہی زوردار دھماکہ ہوا۔

بارودی مواد چیک پوسٹ کے ساتھ ہی نصب تھا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمی اور شہید ہونے والے اہلکار مقامی ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تیسرا اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

شہید اہلکاروں کی شناخت امیرزمان، عبدالولی اور نامبوت خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھماکے میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور ہم دہشت گردوں کو ختم کرکے رہیں گے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div