سری لنکا،ایسٹر دھماکوں کے تانے بانے بھارت سے جا ملے

ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں آٹھ مقامات پر ہونے والے خود کش دھماکوں اور حملوں کے تانے بانے بھارت سے جا ملے۔ سری لنکن ملٹری ذرائع کے مطابق ایسٹر دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ  زاہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ لی تھی۔

ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے خود کش حملوں اور دھماکوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سری لنکن کے اعلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کرنے والی دہشت گرد تنظیم کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پر الزام لگانے کے بعد سری لنکن ملٹری کے بیان پر بھارتی حکام کو چپ کا روزہ لگ گیا۔

جاری کردہ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں گزارا اور وہاں ٹریننگ لی۔

ملٹری حکام نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ زاہران ہاشمی فیس بک کے ذریعے بھارت میں نوجوانوں سے رابطے میں تھا۔ زاہران کے فیس بک پیچ کے 100 سے زائد فالوورز سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

 

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد تنظیم التوحید کے تانے بانے بھی بھارت سے ملتے ہیں، جب کہ بھارت اس دوران اس دہشت گردوں کی آما جگاہ بنا رہا۔ سری لنکن سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ انتہا پسند نوجوانوں نے اس حملے کیلئے بھارت میں تربیت حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے آٹھ مقامات پر خود کش حملوں اور دھماکوں میں 256 افراد ہلاک، جب کہ 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ مرنے والوں میں 45 بچے، جب کہ 40 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کے حکام کے مطابق حملوں میں ملوث دیگر بھارتی نوجوان افراد نے بھی تامل ناڈو سے دہشت گردی کی تربیت لی۔ سری لنکا کے حکام کا کہنا ہے زہران ہاشم سری لنکا میں ہوٹل دھماکے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو بھی ہے۔ بھارتی بحریہ کا یہ حاضر سروس کمانڈر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا رہا۔

Easter Attack

NTJ

Tabool ads will show in this div