پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ

Apr 27, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/PAk-U19-Tour-Cancel-Pkg-27-04.mp4"][/video]

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انڈر 19 کرکٹ سیریز سیکورٹی حالات کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو رواں ہفتے سری لنکا کا دورہ کرنا تھا۔ سیکورٹی صورتحال اور حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دو روز قبل دورہ تاخیر سے شروع کرنے کی درخواست کی اور 30 اپریل کو پاکستان کو مدعو کیا تھا اور آج بروز ہفتہ دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کولمبو دہشتگردی واقعہ کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جواب دیا ہے کہ موجودہ حالات کرکٹ کیلئے سازگار نہیں ہیں۔

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر خود کش بم حملوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے تھے۔

 

Under 19 Cricket

Tabool ads will show in this div