اسمارٹ فونز، ریڈیو اینٹینا سے نکلنے والی شعاعوں سے کینسر کا خطرہ

طبی ماہرین نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ فونز اور ریڈیو اینٹینا سے نکلنے والے شعاعوں کے برقی مقناطیسی میدان سے کینسر لاحق ہونے کے خطرے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

اقوام متحدہ میں دنیا کے ڈھائی سو سائنسدانوں کی جانب دائر کی جانے والی ایک پٹیشن کے مطابق یہ بات سچ ہے کہ اسمارٹ فون یا پھر ریڈیو اینٹنا سے نکلنے والے ای ایم ایف سے کینسر ہونے کے چانسز ہیں۔

سائنسدانوں نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں دنیا تھری، فور اور فائیو جی کے استعمال پر خوش ہے وہیں فریکیونسی بڑھنے سے ان کے منفی اثرات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فور جی تھری جی سے دس گنا زیادہ تیز تھا، جب کہ فائیو جی فور جی کے مقابلے میں ایک ہزار گنا تیزی سے کام کرے گا۔

سائنسدانوں کے مطابق ان شعاعوں کے اثرات میں کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرات، سیلولر اسٹریس، خطرناک مالیکیولز کا اخراج، جیناتی تبدیلیاں، تولیدی نظام کی ساخت اور فعال میں تبدیلیاں، سیکھنے کے عمل اور یاداشت کی کمزوری شامل ہے۔

تحقیق کے مطابق موبائل فون سے نکلنے والی شعاعوں سے انسانی رویے کے ساتھ اعصابی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سے صرف انسان ہی نہیں، پودے اور جانور بھی متاثر ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس تھیوری کو سچ ثابت کرنے کیلئے چوہوں کو دو سال کیلئے دن میں 9 گھنٹے برقی مقناطیسی میدان کے زیر اثر رکھا گیا۔ دو سال میں چوہوں کے اعصابی نظام، دماغ، دل اور تولیدی نظام میں تبدیلیاں پیدا ہوگئیں۔

سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیوں کہ فائیو جی سب سے زیادہ طاقت ور ہوتا ہے، اس وجہ سے یہ چھوٹے بچوں جن کی کھوپڑی چھوٹی اور ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں، بری طرح متاثر کرے گا۔

HEALTH

CANCER

uno

MOBILE PHONE

mouse

5G

Tabool ads will show in this div